الگ صوبے کیلئے کیس تیار کر لیا،اسمبلی میں آواز بلند کرینگے :عامر ڈوگر

الگ صوبے کیلئے کیس تیار کر لیا،اسمبلی میں آواز بلند کرینگے :عامر ڈوگر

ملتان(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے ملازمین اور عوام کے

(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

ساتھ تخت لاہور نے بے انتہا زیادتیاں اور ناانصافیاں کیں اور ملازمین کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کئے گئے ایوان میں جاکر ان کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے اور الگ صوبے کے قیام کے لئے بھرپور انداز میں اپنی آواز بلند کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایپکا ایکسائز ملتان ڈویژن کے چیئرمین احسان خان سدوزئی سے اپنی اور نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی ظہیرالدین خان علیزئی کی کامیابی پر پھولوں کا گلدستہ پیش کرنے اور مبارکباد دیئے جانے کے موقع پر کی گئی ملاقات میں کیا ملک عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ ملتان سمیت جنو بی پنجاب کے عوام نے پی ٹی آئی کی کامیابی کے لئے جو کردار ادا کیا ہے انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں جنو بی پنجاب کی عوام اور ملازمین کی محرومیوں کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔

عامر ڈوگر

مزید : ملتان صفحہ آخر