پیپلز پارٹی نے ہر دور حکومت میں جمہوریت کو فروغ دیا:ارشاد سیال

پیپلز پارٹی نے ہر دور حکومت میں جمہوریت کو فروغ دیا:ارشاد سیال

مظفرگڑھ(نامہ نگار)پیپلز پارٹی نے اپنے ہردور حکومت میں جمہوریت کو فروغ دیا اور عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی

(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

اقدامات اٹھائے،ان خیالات کا اظہار این اے182 سے منتخب ہونیوالے رکن قومی اسمبلی مہرارشاد احمد سیال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کا سفر آخری سانس تک جاری رکھیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے اپنے منشور کے مطابق عوام سے کئے گئے وعدوں کی مکمل پاسداری کی،پارٹی سے غداری کرنیوالے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں جبکہ پارٹی کیساتھ وفاداریاں کرنیوالے عوامی عدالت سے سرخرو ہوچکے ہیں۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد نمائندہ جماعت ہے جوملک کو بحران سے نکال سکتی ہے۔

ارشاد سیال

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...