تحریک انصاف ہی کراچی کو محرومی سے نکالے گی،جہانگیر ترین

تحریک انصاف ہی کراچی کو محرومی سے نکالے گی،جہانگیر ترین

کراچی(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ جب تک تحریک انصاف وفاق سمیت صوبوں میں حکومت نہیں بنائیں گی تبدیلی نہیں آگئے گی کراچی کو ماضی میں اس حق نہیں ملا ‘تحریک انصاف کراچی کے عوام کو اس کا حق دے گی ۔منگل کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کراچی ائیرپورٹ پر اسلام آباد روانگی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر آزاد امیدوار تحریک انصاف کیساتھ ہیں‘جلد تحریک انصاف میں 16سے17امیدوار مزید شامل ہوجائینگے‘تحریک انصاف کراچی کی قسمت بدل دے گی‘کراچی کو ہمیشہ کراچی کے حق سے محروم رکھا گیا ہے ‘تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو کراچی کو محرومی سے نکال دے گی‘اقتدار میں رہنے والی 2جماعتوں کے علاوہ تمام جماعتوں کیساتھ مل کر حکومت بنانے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں ایم کیو ایم سے کوئی مطالبہ نہیں کیا‘تبدیلی کے لیے ضروری ہے کہ تحریک انصاف وفاق اور صوبوں میں حکومت بنائے ۔

جہانگیر ترین

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...