پنجاب میں بہت عرصہ بعد عوام کی نمائند ہ حکومت اقتدار میں آئے گی ،چوہدری آصف مجید

پنجاب میں بہت عرصہ بعد عوام کی نمائند ہ حکومت اقتدار میں آئے گی ،چوہدری آصف ...

صادق آباد (نمائندہ پاکستان )پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

کامیابی پوری قوم کی کامیابی ہے کیونکہ عوام ایک عرصے سے سٹیٹس کو کی اذیت میں مبتلا تھے انہوں نے کہا کہ عوام نے روایتی سیاسی اقتدار کے ستونوں کو زمین بوس کر دیا ہے۔ تحریک انصاف نے پچھلی تین دہائیوں کی بدنام سیاست کی بیخ کنی کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف قومی خزانے کا بیشتر حصہ کم آمدنی والے طبقے کے مفادات پر خرچ کرے گی کیونکہ ہماری آبادی کا 50 فیصد حصہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ خطِ غربت سے نیچے زندگی گزار رہا ہے‘ ہمارے 45 فیصد بچے خوراک کی قلت سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں مبتلا ہیں‘ انھوں نے کہا ہے کہ پنجاب میں حکومت تحریک انصاف کی ہی ہو گی ہمارے پاس عددی اکثریت ہے پنجاب میں بہت مدت بعد عوام کی حقیقی نمائندہ حکومت آئے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک نظریاتی جماعت ہے اور ایک نظریہ کے تحت ملک میں کام کر رہی ہے ملک و قوم کی ترقی اور کرپشن سے پاک معاشرہ ہمارا ویڑن ہے اور اس ویڑن میں جو بھی تحریک انصاف کا ساتھ دینا چاہتے ہے اْن کو دل سے قبول کیا جائے گا اور ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے کام کرنے کا بھرپور موقع دیا جائے گا۔

آصف مجید

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...