الیکشن میں آزاد جیتنے والوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے جہانگیر ترین کی کاوشوں کی سوشل میڈیا پر پذیرائی

الیکشن میں آزاد جیتنے والوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے جہانگیر ترین کی ...

اسلام آباد (صباح نیوز)الیکشن میں آزاد جیتنے والوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے جہانگیر ترین کی کاوشوں کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملنے لگی۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں اگرچہ پی ٹی آئی مجموعی طور پر سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے والی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے لیکن ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب اور مرکز میں حکومت بنانے کیلئے اسے سادہ اکثریت حاصل کرنا ضروری ہے، جس میں سب سے اہم کردار 'آزاد امیدواروں' کا ہے۔اس صورتحال میں پی ٹی آئی کے تمام کارکن نمبر گیم کو پورا کرنے کیلئے اپنے اپنے طور پر کوششیں کر رہے ہیں لیکن جہانگیر ترین ان کاوشوں میں پیش پیش ہیں اور آزاد امیدواروں کو اپنی جانب کھینچنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔اس مقصد کیلئے وہ اپنا ذاتی طیارہ بھی میدان میں لے آئے اور کئی آزاد امیدواروں کو اس میں سوار کرا کے بنی گالا یاترا کروائی۔ آزاد امیدواروں کو اپنی طرف لانے کیلئے کی جانے والی ان کی 'جدوجہد سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہوگئی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول