متحدہ عرب امارات کی عمران خان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

متحدہ عرب امارات کی عمران خان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں) عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی واضح اکثریت حاصل کرنے کے بعد ممکنہ وزیر اعظم عمران خان کیساتھ پاکستان میں متعین غیر ملکی سفیروں کی ملاقات کا سلسلہ جاری ہے،ملاقاتوں کے دوران انہوں نے اپنے اپنے ممالک کی جانب سے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ،جبکہ گزشتہ روزعمران خان سے متحدہ عرب امارا ت کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلام الذ ا بی نے پاکستان کے متوقع وزیر اعظم سے انکی رہائش گاہ بنی گالہ میں ملاقات کی ، کامیابی پر مبارکباد ، نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اپنے ملک کی جانب سے انہوں نے خطے میں امن وامان اور پاکستان کیساتھ دیرینہ تعلقات کے پیش نظر نئی حکومت کیساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہا کیا، عمران خان نے یو اے ای کے سفیر اور حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا پاکستان بھی برادر اسلامی ملک کیساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کر نے کا خواہاں ہے ،یاد رہے اب تک چین، سعودی عرب، ایرا ن کے سفیرعمران خان کیساتھ ملاقات کر کے انہیں اپنے ممالک کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہائی کرواچکے ہیں جبکہ بھارت ، افغانستان ، مالدیب اور دیگر ممالک کے سربراہوں نے ٹیلی فون پر عمران خان کو الیکشن میں واضح اکثریت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور نئی حکومت کیساتھ مکمل تعاون کی پیشکش کی۔واضح رہے امریکہ ،برطانیہ ، روس اور یورپی ممالک کے کسی نمائندے نے عمران خان سے ابھی تک رابطہ نہیں کیا ، ان ممالک کی جانب سے جاری کردہ بیانات میں پاکستان میں بننے ولی نئی حکومت کیساتھ تعاون کرنے کااعادہ کیا ہے۔

یواے ای تعاون

مزید : کراچی صفحہ اول