این اے 60پر لال حویلی کی بجائے پی ٹی آئی کا حق ہے ، 4متوقع امید وا ر سامنے آگئے

این اے 60پر لال حویلی کی بجائے پی ٹی آئی کا حق ہے ، 4متوقع امید وا ر سامنے آگئے

راولپنڈی(سید گلزار ساقی سے) این اے60کے لیئے لال حویلی کی بجائے تحریک انصاف کے کھلاڑیوں کا حق ہے ، تحریک انصاف کے ٹکٹ کے حصول کیلئے پی ٹی آئی کے سابق امیدوار مصدق گھمن ار ذوہیب خان آفریدی، شہریار ریاض اور شیخ راشد شفیق کے نام سامنے آگئے عمران خان ساے ٹکٹ کے حصول کیلئے متوقع امیدواروں نے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیئے، تفصیلات کے مطابق 25جولائی کو ہونے والے انتخابات میں راولپنڈی کے حلقہ این اے60پر ن لیگ کے امیدوار کو سزاء ہونے کی وجہ سے انتخابات نہیں ہوئے تھے اب اس حلقہ پر انتخابات کا وقت قریب آ رہا ہے جس وجہ سے این اے 60سے اس وقت چار متوقع امیدوار سامنے آگئے ہیں یہ متوقع امیدوار تحریک انصاف کے ٹکٹ کے حصول کیلئے کوشاں ہیں اس حلقہ میں انتخابات ملتوی ہونے سے قبل لال حویلی کے سربراہ شیخ رشید احمد عوامی مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے انتخاب میں حسہ لے رہے تھے اور تحریک انصاف سے عوامی مسلم لیگ کا اتحاد تھا جس وجہ سے این اے60کے شیخ رشید احمد متفقہ امیدوار تھے جس وجہ سے شیخ رشید احمد این اے62سے کامیاب ہو گئے ہیں اور اب این اے60پر آئندہ ہونیو الے انتخابات جہاں سے اب لال حویلی کے سربراہ شیخ رشید احمد اپنے بھتیجے سابق ناظم راول ٹاؤن شیخ راشد شفیق کو این اے60سے میدان میں لانا چاہتے ہیں تاہم ادھر پی ٹی آئی کے متعدد راہنماؤں نے این اے60سے تحریک انصاف سے ٹکٹ کے حصول کیلئے میدان میں آگئے اب تک متوقع امیدواروں میں این اے 60کے سابق امیدوار تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات مصدق گھمن جو کہ قیادت کے کہنے پر شیخ رشید احمد کے حق میں دستبردار ہو گئے تھے اب وہ خود این اے60سے تحریک انصاف سے ٹکٹ کے حصول کیلئے میدان میں ہیں، ان کے علاوہ تحریک انصاف ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکٹری ذوہیب علی خان بھی امیدوار ہیں جو کہ سابق ایم پی اے بادشاہ میر خان آفریدی (باشی خان) کے جانشین ہیں وہ بھی این اے 60سے تحریک انصاف کے ٹکٹ کیلئے امیدوار ہیں جو پٹھان اور آفریدی خاندان کا ووٹ بینک رکھتے ہیں جبکہ دیگر امیدواروں میں شیخ راشد شفیق اور تحریک انصاف کے ضلعی صدر شہریار ریاض بھی امیدوار ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ پی ٹی آئی کا ٹکٹ کس کے نصیب میں ہو گا۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...