ملاقات میں ایم کیوا یم نے کوئی مطالبہ نہیں کیا، جہانگیر ترین

ملاقات میں ایم کیوا یم نے کوئی مطالبہ نہیں کیا، جہانگیر ترین

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ اب پاکستان کو تبدیل کرنے کا وقت آچکا ہے۔ ہم نے مل کر شہری سندھ کو وہ حق دینا ہے جو اسے پہلے نہیں دیا گیا۔ یہ باتیں انہوں نے اپنے مختصر دورۂ کراچی میں ایم کیوا یم رہنماؤں سے بات چیت کے بعد اسلام آباد واپسی سے قبل میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات مثبت اور نتیجہ خیز رہی۔ ملاقات میں ایم کیوا یم نے ہم سے کوئی مطالبہ نہیں کیا، کراچی کی ترقی کے لیے بات ہوئی۔ ایم کیو ایم اور پاکستان تحریک انصاف دونوں کراچی کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں برسوں سے جاری فرسودہ سیاسی نظام اب اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف میں ہر محب وطن لیڈر کو خوش آمدید کہیں گے۔ سوائے دو اسٹیٹس کو سیاسی پارٹیوں کے نئے پاکستان کے سفر میں جو ہمارا ساتھ دینا چاہے، اسے ہم پاکستان تحریک انصاف میں شامل کریں گے۔

مزید : کراچی صفحہ اول