آرمی ایوی ایشن کا کامیاب آپریشن چوٹی پر پھنسے روسی کوہ پیما کو بچا لیا

آرمی ایوی ایشن کا کامیاب آپریشن چوٹی پر پھنسے روسی کوہ پیما کو بچا لیا

راولپنڈی (آئی این پی) پاکستان آرمی ایوی ایشن نے کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے لتوک چوٹی پن پھنسے روسی کو پیما کو بچا لیا اور طبی امداد کیلئے سکردو منتقل کر دیا۔منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق روسی کوہ پیما ایک مہم کے دوران 20 ہزار 600 فٹ کی بلندی پرپھنس گیا تھا، آرمی ایو ایشن نے شدید برف اور گھنے بادلوں کے باوجود اپنی نوعیت کا پہلا ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے روسی کو پیما کو نہ صرف تلاش کیا بلکہ کامیابی سے ریسکیو بھی کر لیا۔ روسی کوہ پیما بیافو گلیشئر پر 25 جولائی سے پھنسے ہوئے تھے، ریسکیو کے بعد ان کو طبی امداد کیلئے سکردو منتقل کر دیا گیا ہے۔

آرمی ایوی ایشن

مزید : کراچی صفحہ اول