اپوزیشن جماعتوں کا گرینڈ الائنس بننا خوش آئند ہے :شہناز سلیم

اپوزیشن جماعتوں کا گرینڈ الائنس بننا خوش آئند ہے :شہناز سلیم

ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ)پی ٹی آئی اقتدار کے حصول کیلئے ہر بے اصولی کرکے عوام کو نئے پاکستان کا چہرہ دکھا رہی ہے ۔کپتان عمران

(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

خان عوام کو تلقین کررہے تھے کہ آزاد اُمیدوارں کو ووٹ نہ دیں یہ ہمیں بلیک میل کرینگے ۔لیکن اقتدار ملنے سے پہلے ہر آزاد نومنتخب ممبران اسمبلی کو عہدوں اور پیسے کا لالچ دے کر جہانگیر ترین اپنے جہاز میں اُٹھائے بنی گالہ پہنچا رہے ہیں ۔جہاں آزاد ممبران سے ووٹ دینے کا حلف لیا جاتا ہے جبکہ پارٹی ڈسلپن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھی گلے لگایاجارہاہے ۔عوام نئے پاکستان میں غیرجمہوری حرکتیں دیکھ کر سمجھ رہے ہیں کہ شائد یہی کچھ کرنے کیلئے روک سکو تو روک لو تبدیلی کا نعرہ لگایاجاتا رہا۔الیکشن کمیشن نے الیکشن کو انتہائی متنازعہ بنادیا۔اپوزیشن جماعتوں کاگرینڈ الائنس بننا خوش آئند ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار مسلم لیگ ن کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر تیسری بار ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے والی مسز شہناز سلیم ملک نے مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی عہدیداروں اور کارکنوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مسز شہناز سلیم ملک ایم این اے نے کہا کہ سودنوں میں پی ٹی آئی کے نئے پاکستان کا چہرہ مکمل بے نقاب ہوجائے گا۔انہوں نے کہاحقائق دیکھ کر ہر پاکستانی کا تنقید کرنا ان کا حق ہے پی ٹی آئی کے پاس حکومت بنانے کیلئے سادہ اکثریت بھی نہیں جس طرح سادہ اکثریت لاڈلے کی پارٹی کو جتوانے والے بناکر پی ٹی آئی کی حکومت بنانا چاہتے ہیں ‘اُس کا مقابلہ تمام اپوزیشن پارٹیاں ڈٹ کر مقابلہ کریں گی۔

شہناز سلیم

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...