خیبر ، چھت گرنے سے ماں دو بیٹیوں سمیت جاں بحق ، شوہر و بیٹی زخمی
ضلع خیبر (بیورورپورٹ)لنڈیکوتل کے دور افتادہ علاقہ بازار ذخہ خیل (جڑوبی)میں کمرے کی چھت گرنے ماں دو بیٹیوں سمیت جاں بحق گئی شوہر اور ایک بیٹی شدید زخمی ہو گئے جسکو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ،سرکاری ذرائع سرکاری ذرائع کے مطابق لنڈیکوتل کے دور افتادہ علاقہ بازار ذخہ خیل میں جان اکبر نامی شخص کے کمرے کی چھت گرنے سے انکی بیو ی اور چھ سالہ سپنہ اور چار سالہ بیٹیاں موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ ایک بیٹی رزیمہ بھی شدید زخمی ہو گئی جسکو فوری طبی امدا د کیلئے پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا سرکاری ذرائع نے بتا یا کہ کمرے کی چھت بوسیدہ ہونے کی وجہ سے گر گئی بد قسمتی اس وقت والدین بچوں سمیت کمرے میں موجود تھے وہاں کے مقامی لوگوں کو اطلاع ملتے ہی جا عہ وقوع پہنچ گئے اور لا شیں نکال کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا