جمشید دستی نے بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کر دی

جمشید دستی نے بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد( آئی این پی ) الیکشن کمیشن میں جمشید دستی کی جانب سے بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کر دی گئی، جمشید دستی کی (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

جانب سے این اے 182 میں دوبارہ گنتی کی درخواست دی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں جمشید دستی کی جانب سے بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کر دی گئی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ میرے حلقے کے 295 پولنگ اسیٹشنوں میں دوبارہ سے گنتی کی جائے ،این اے 182 میں ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے فارم 45 بھی مہیا نہیں کیا گیا،این اے 182 کے کچھ ووٹ صوبائی حلقے 270 سے برآمد ہوئے، جمشید دستی کوپیپلز پارٹی کے امیداور مہر ارشاد نے این اے 182 سے شکست دی تھی ۔

جمشید دستی

مزید : ملتان صفحہ آخر