ہماری فتح شکست میں بدل گئی ،چین سے نہیں بیٹھیں گے :میاں امتیاز

ہماری فتح شکست میں بدل گئی ،چین سے نہیں بیٹھیں گے :میاں امتیاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی میاں امتیازاحمد نے کہا ہے کہ 25جولائی کوپولنگ کا
(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
عمل مکمل ہونے کے بعد حلقہ این اے 179 میں عوام کا ووٹ چوری کرکے ہماری فتح کو شکست میں تبدیل کیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے جبر‘ دھونس اور خوف وہراس کی فضا میں 2018ء کا الیکشن لڑا‘ اس کے باوجود عوام نے ہمارے قائد میاں محمدنواز شریف سے محبت اور مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی کااعتراف کرتے ہوئے ہماری بھرپور حمایت کی۔25جولائی کو حلقہ این اے 179 کے الیکشن میں ہماری جیت ہوئی لیکن ایک طے شدہ سازش اور منصوبہ بندی سے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ہمارے پولنگ ایجنٹس کو زبردستی باہر نکال دیاگیا حتیٰ کہ فارم 45 بھی نہیں دیئے گئے اور من مرضی کے نتائج تیارکرکے ووٹ کے تقدس کو پامال کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج کے اعلان میں غیر معمولی تاخیر پر میں‘ چوہدری جعفراقبال‘ محمدعمر جعفر ‘ حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر کے پاس گئے اور ان سے اپنی شکایت بیان کی۔ اس موقع پر ہم امیدواروں اور ہمارے کارکنوں نے نہ تو قانون کو ہاتھ میں لیا اور نہ ہی ریٹرننگ آفیسر کے آفس میں کسی بھی طرح کی ہنگامہ آرائی کی۔ لیکن اس کے باوجود ہمارے خلاف دہشت گردی جیسے سنگین مقدمات درج کرلئے گئے جو سراسر ناانصافی اور زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن اور ہمارے ووٹرز اس ساری صورتحال میں صبر اور تحمل کا مظاہرہ کریں انہیں کسی بھی سطح پر اکیلااور تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ حلقہ این اے 179 اور صوبائی حلقوں کے انتخابی نتائج کو چیلنج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اپیل دائر کی جائے گی اور انصاف کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
میاں امتیاز