پارا چنار ، ضلع کرم کے حلقہ این اے 45دوبارہ گنتی ، منیر اورکزئی کامیاب

پارا چنار ، ضلع کرم کے حلقہ این اے 45دوبارہ گنتی ، منیر اورکزئی کامیاب

پاراچنار(نمائندہ پاکستان)ضلع کرم کے حلقہ این اے 45 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ، ایم ایم اے کے منیر خان اورکزئی 16260ووٹون سے کامیاب ، پی ٹی آئی کے سید جمال 13500ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر،پی ٹی آئی، پی پی پی اور دیگر جماعتوں کے علاوہ آزاد امیدوار بھی حلقے میں دھاندلی کا الزام لگا رہے ہیں اور دوبارہ الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں الیکشن کمشنر نصراللہ خان کے مطابق ضلع کرم کے حلقہ این اے 45 میں کل صبح سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل امیدواروں کی موجودگی میں مکمل ہوگیا اس موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے131 پولنگ اسٹیشنزکے نتائج کے مطابق منیر خان اورکزئی نے 16220ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ پی ٹی آئی کے سید جمال نے 13500ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے دوباری گنتی میں منیر خان اورکزئی کے 93 ووٹ کم پڑگئے جبکہ سید جمال کے 101 ووٹ کم پڑگئے الیکشن کے روز منیر خان اورکزئی نے 13353 جبکہ سید جمال نے 13601ووٹ حاصل کئے تھے پی ٹی آئی ، پی پی پی اور دیگر جماعتوں کے علاوہ آزاد امیداواروں نے کہا ہے کہ الیکشن میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی ہے اس لئے پاک آرمی کی موجودگی میں دوبارہ انتخابات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ حلقے میں ایم ایم اے کے امیدوار کی جانب سے منظم طریقے سے دھاندلی کی گئی ہے اور مخالف امیدوار کو ووٹ ڈالنے نہیں دیا گیا امیدواروں نے دوبارہ انتخابات نہ کرانے کی صورت میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...