قادر پورراں،مزاحمت پر جیولر قتل،ڈاکو 20تولے سونا لیکر فرار،اہل علاقہ کا پولیس کیخلاف مظاہرہ

قادر پورراں،مزاحمت پر جیولر قتل،ڈاکو 20تولے سونا لیکر فرار،اہل علاقہ کا ...

ملتان‘ قادرپورراں(وقائع نگار‘نمائندہ خصوصی) قادرپورراں میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر جیولر کو قتل اور دوافراد کو زخمی کردیا۔ لاکھوں(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

روپے مالیت کا سونا ونقدی بھی لیجانے میں کامیاب ہوگئے اہل علاقوں نے پولیس اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے پر شدید احتجاج کیا پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ قادرپورراں کے علاقے میں گزشتہ روز نامعلوم ڈاکو مسلح ہوکر عبدالرحمن جیولر کی دکان میں آگئے جنہوں نے آتے ہی اسلحہ کے زور پر دکان میں موجود افراد کو یرغمال بنالیا اور تلاشی شروع کردی۔ اس ثناء میں دکان میں موجود افراد نے مزاحمت شروع کی جوپر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی اس کے نتیجے میں عبدالرحمن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جبکہ دیگر دوافراد بھی زخمی ہوگئے ڈاکوؤں نے دکانسے 20تولے سونااور نقدی اٹھائی اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئیں جائے وقوع سے معلومات اکٹھی کیں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ اہل علاقہ اور قتل ہونے والے جیولر کے ورثاء نے پولیس کیخلاف نعرے بازی کی اور احتجاج کیا کہ پولیس وارداتوں کے اضافے کو روکنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے جبکہ پولیس نے ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔

واردات

مزید : ملتان صفحہ آخر