علاقائی ترقی‘ عوامی خدمت کے منشور پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائیگا: عامر نواز
لیاقت پور(نمائندہ پاکستان)تحریک انصاف کے نومنتخب ممبرصوبائی اسمبلی حلقہ 256 سردار عامر نواز خان چانڈیہ نے اپنی رہائشگاہ پرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حلقہ کے (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
عوام نے تحریک انصاف کے امیدواروں کوبڑی کامیابیوں سے ہمکنارکرکے روایتی سیاستدانوں کوسیاست سے ہمیشہ سے آؤٹ کردیا ہے۔ سیاست سے آؤٹ ہونے والے ان افرادنے عوامی بھلائی کے بجائے اپنے مخصوص افرادکو نوازنے کی پالیسی اپنائے رکھی جس کی وجہ سے عام ووٹرزان سے دورسے دور ہوتاچلاگیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے علاقائی ترقی اورعوامی خدمت کاجومنشورپیش کیاتھااس پرہرصورت عمل درآمد کیا جائیگا۔ علاقہ میں شرافت،بردباری اور عوام دوست پالیسیوں پرعمل کیاجائیگا۔اس حلقہ کے سابق ممبران اسمبلی نے کئی علاقوں کوجان بوجھ کر پسماندگی کا شکار بنائے رکھا۔ ہم بلاتفریق تمام علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیں گے۔اس موقع پرسردارغریب نواز خان چانڈیہ، خورشید احمد خورشید، حاجی غلام یٰسین بھٹی، حاجی محمد ساجد بھٹی گورنمنٹ کنٹریکٹر، حاجی محمد یار بھٹی بھی موجودتھے۔