دو نمبر مافیا سرگرم،جعلی زرعی ادویات کی بھاری کھیپ مارکیٹ میں سپلائی کرنیکا انکشاف

دو نمبر مافیا سرگرم،جعلی زرعی ادویات کی بھاری کھیپ مارکیٹ میں سپلائی کرنیکا ...

بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)زرعی ادویات کے نرخوں میں150 فیصد اضافہ اورقلت کے باعث دونمبر مافیامیدان میں آگیا جعلی زرعی ادویات کی بھاری کھپ مارکیٹ میں سپلائی کرنے کاانکشاف کررہے تفصیل کے مطابق امسال چائنا نے پیسٹی سائیڈز کے نرخ دوگناسے بھی زائد کردیئے ہیں اس کے(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

علاوہ مطلوبہ زرعی ادویات کی شدیدقلت بھی پائی جارہی ہے جس کافائدہ اٹھاتے ہوئے پیسٹی سائیڈز کے شعبہ میں دونمبرمافیامتحرک ہوچکاہے جومختلف پیسٹی سائیڈز کمپنیوں کی جعلی زرعی ادویات تیارکرکے مارکیٹ میں دھڑلے سے فروخت کررہے ہیں ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ پرانی سبزی منڈی روڈ پرقائم پیسٹی سائیڈز مارکیٹ میں جعلی زرعی ادویات سپلائی کی جارہی ہیں اوراس مارکیٹ سے محکمہ پیسٹ وارننگ کے افسران زرعی ادویات کے نمونہ جات حاصل کرنے سے گریزاں ہیں ذرائع نے بتایاکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ شاہدحسین نے مارکیٹ میں موجود نام نہاد تنظیم کی مزاحمت کے خوف سے اس مارکیٹ کارخ کرناہی چھوڑ دیاہے جس کی وجہ سے دونمبرمافیا کوکھلی چھٹی مل چکی ہے کاشتکاروں نے حکام بالاسے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈاریکٹر شاہدحسین نے کہاکہ میڈیانشاندہی کرے کاروائی کرینگے۔

دونمبر مافیا

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...