تحریک انصاف ملک و قوم کیلئے ترقی کی راہیں ہموار کریگی: عون حمیدڈوگر

تحریک انصاف ملک و قوم کیلئے ترقی کی راہیں ہموار کریگی: عون حمیدڈوگر

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)حلقہ پی پی276 سے کامیاب ہونیوالے ایم پی اے ڈوگر برادری کے سپو ت ہر دلعزیز شخصیت سردار عون حمید ڈوگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

پی پی276 کی بہادر اور غیور عوام نے اپنے قیمتی ووٹ کا درست استعمال کرکے اپنا محب وطن اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیا ہے اور الحمدللہ پاکستان تحریک انصاف بھاری اکثیریت سے کامیاب ہوئی اور حلقہ کی غیور عوام نے ظالم جاگیرداروں،چوروں ،لٹیروں اور نام نہاد سیاستدانوں کا صفایا کرکے ثابت کردیا کہ ملک و قوم کو واقعی پاکستان تحریک انصاف کی ہی ضرورت ہے،ایم پی اے سردار عون حمید ڈووگر نے مزید کہا کہ کامیاب ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر اور حلقہ پی پی276 کی بہادر اور غیور عوام کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں،انہوں نے کہا کہ یہ جیت صرف میری ہی نہیں بلکہ حلقہ پی پی 276کی بہادر اور غیور عوام کی جیت ہے،عون حمید ڈوگر نے مزید کہا کہ پاکستان بھر میں تحریک انصاف کی کامیابی نے ایک نئی تاریخ رقم کردی،انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان ہی ہونگے،پاکستان تحریک انصاف ملک و قوم کیلئے ترقی کی راہیں ہموار کریگی تاکہ ملک و قوم میں خوشحالی آسکے جس طرح حلقہ کی عوام نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مجھے کامیاب کرایا انشاء اللہ میں بھی حلقہ کی عوام کو تنہا نہ چھوڑونگا بلکہ حلقہ و عوام کی بہتری اور ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی خدمات سرانجام دیتا رہونگا میرے دروازے حلقہ کی عوام کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں اور میں حلقہ کی عوام کے دکھ سکھ میں برابر کا شریک ہوں،ایم پی اے عون حمید ڈوگر نے مزید کہا کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں اور میں انشاء اللہ اپنے حلقہ پی پی276 کوایک مثالی حلقہ بنا کر دم لونگا اور عوام کو انکی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا میریاولین ترجیح ہے،اس موقع پر محمد حسن،فیصل قریشی،زبیر احمد،صغیر احمد،منیر احمد،محمد ابو بکر،محمد راشد،محمد عقیل،محمد شکیل،وکیل عامرسمیت دیگر افراد بھی موجود تھے،جنہوں نے سردار عون حمید ڈوگر کو ایم پی اے بننے پر مبارکباد بھی پیش کی اور پھولوں کے ہار پہنائے۔

عون حمید

مزید : ملتان صفحہ آخر