بھارت:مراٹھا ویزرویشن تحریک کے پر تشدد ہنگامے

بھارت:مراٹھا ویزرویشن تحریک کے پر تشدد ہنگامے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پونے(آئی این پی )بھارت میں مراٹھا ریزویشن تحریک نے مہاراشٹر میں پرتشدد ہنگامہ برپاکردیا،مختلف مقامات پر(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

آتشزدگی،ٹریفک اژدہام، پولیس پر حملے اور ہڑتال کے واقعات سامنے آئے، 100سے زائد گاڑیاں بھی نذر آتش کر دی گئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مراٹھا ریزویشن تحریک نے مہاراشٹر میں پرتشدد ہنگامہ برپاکردیا۔مختلف مقامات پر آتشزدگی،ٹریفک اژدہام، پولیس پر حملے اور ہڑتال کے واقعات سامنے آئے۔ مظاہرین اس تحریک کے سلسلے میں اتنے زیادہ مشتعل ہیں کہ ایک شخص نے ٹرین کے آگے کود کر جان دیدی۔ قبل ازیں 2مظاہرین اورنگ آباد اضلاع میں خود کشی کرچکے ہیں پونے میں مظاہرین نے 100 سے زائد گاڑیاں نذر آتش کر دیں۔ مظاہرین نے آج ممبئی میں جیل بھرو تحریک کا بھی اعلان کیا۔پونے کے مختلف علاقوں عثمان آباد، شولا پور، کولہ پور، نندوربار اور اورنگ آباد میں آتشزدنی اور توڑپھوڑ کے واقعات پیش آئے ، ٹریفک نظام معطل ہوکر رہ گیا۔پیدل اور موٹر سائیکل پر نعرے بازی کرتے ہوئے جلوس کی شکل میں مظاہرین احتجاج کررہے ہیں۔حالات کو دیکھتے ہوئے مختلف علاقوں میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے۔گزشتہ روزپرمود ہورے پاٹل نامی شخص نے ٹرین کے سامنے کود کر خود کشی کرلی تھی اس کی لاش روز مکند واڑی ریلوے اسٹیشن سے برآمد ہوئی۔ خودکشی کی وجہ سے اورنگ آباد کے مختلف علاقوں میں ہڑتال جاری ہے۔مراٹھا تحریک کے مشتعل نوجوانوں نے پونے کے چاکن، ہنجے واڑی، کھیڑ اور پونے،ناسک شاہراہ پر ہنگامہ کرتے ہوئے ریاست کی 5 سرکاری بسوں کو نذر آتش کر دیا۔مظاہرین نے چاکن پولیس تھانے کو بھی نشانہ بنایا۔ اس پر تشدد ہنگامہ اور پتھراو سے تقریبا 5 پولیس اہلکاراور 3راہگیر زخمی ہوگئے۔پولیس نے مظاہرین پر قابو پانے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے۔
بھارت؍ ہنگامے