وہاڑی‘طاہراقبال چوہدری کے گھر کے باہر سے 3موٹرسائیکل چوری، پولیس کا ٹال مٹول متاثرین کااحتجاج ‘فوری کارروائی سے مطالبہ

وہاڑی‘طاہراقبال چوہدری کے گھر کے باہر سے 3موٹرسائیکل چوری، پولیس کا ٹال ...

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نا مہ نگار)پی ٹی آئی کے نومنتخب رُکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چودھری کے گھر کے با ہر سے چوری ہونے والی (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

تین موٹر سائیکلوں کا پو لیس تاحال سراغ لگانے میں ناکام ہوچکی ہے جبکہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تاحال کسی کی بھی ابھی تک ایف آئی آر درج نہ ہوسکی ، جس پر متاثرین اور اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ایک منتخب ایم این اے کی رہا ئش گاہ کے باہر سے یکے بعددیگرے تین موٹر سائیکلوں کا چوری ہونا ایم این اے کے لیے لمحہ فکریہ ہے موٹر سائیکل مالکان نے بتایا کہ پولیس روایتی طریقہ سے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہیں اور روزانہ کل آنے کا کہہ کر ٹال مٹول کررہی ہے ذرائع کے مطابق چور ی شدہ موٹرسائیکل کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پو لیس کو دے دی گئی ہے مگر پولیس نامعلوم چوروں کا سراغ لگانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے جس پر عوامی وسماجی اور شہری حلقوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب ، آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سمیت دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام سے فی الفور مسروقہ موٹر سائیکلز برآمد کرنے اورنامعلوم چوروں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر