مال گاڑی کی زد میں آ کر پوائنٹس مین کی دونوں ٹانگیں کٹ گئیں

مال گاڑی کی زد میں آ کر پوائنٹس مین کی دونوں ٹانگیں کٹ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصوصی رپورٹر) ریلوے ملتان ڈویژن میں واقع سمہ سٹہ یارڈ میں شنٹنگ کے دوران پوائنٹس مین مال گاڑی کی زد میں آگیا۔جس کی وجہ سے اس کی دونوں ٹانگیں کٹ گئیں۔یہ(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

واقعہ گزشتہ شب سٹیشن پیش آیا جس پوائنٹس مین محمد ارشد ولد بابوخان یارڈ میں مال گاڑی شفٹ کرا رہا تھا اور خود بوگی سے اترتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے ریلوے لائنوں میں آگرا جس کے نتیجے میں 54سالہ پوائنٹس مین محمد ارشد کی ایک ٹانگ موقع پر کٹ گئی جسے زخمی حالت میں وکٹوریہ ہسپتال لے جایاگیا جہاں اس کی دوسری ٹانگ بھی کاٹ دی گئی۔اس صورتحال پر ڈی ایس امیرمحمد داؤد پوتا، ڈی ٹی اوطاہر مسعوت مروت، ایم ایس ریلوے ڈاکٹر عثمان غنی، ڈی ایم اوڈاکٹر محمد اسماعیل، ایس پی شاہد نواز، وکٹور ہسپتال عیادت کے لئے گئے اور متاثرہ پوائنٹس مین کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ذرائع نے بتایا کہ ڈی ایس نے موقع پر پوائنٹس مین کی مالی امداد کرنے اور اس کا ملتان میں ہی میڈیکل بورڈ کروانے کی ہدایت کرنے کے ساتھ اس کے بیٹے کو بھی ملازمت دینے کا وعدہ کیاہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سمہ سٹہ سمیت ریلوے کے مختلف سٹیشنوں پر ٹرینوں کو شفٹ کروانے کا کام شنٹگ سٹاف کے بجائے پوائنٹس مینوں سے لیا جارہا ہے جبکہ وہ اس حوالے سے تربیت نہیں رکھتے یہی وجہ ہے کہ اب تک متعدد پوائنٹس مین حادثات کاشکار ہوچکے ہیں۔ اس واقعہ پر ریلوے ٹریفک یارڈ سٹاف کے عہدے داران نے شدید مذمت کااظہار کرتے ہوئے شنٹنگ سٹاف کی کمی کو پوراکرنے کے لئے بھرتیوں کو یقینی بنانے اور متاثرہ پوائنٹس مین کے ساتھ بھرپور مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔
ٹانگیں کٹ گئیں