مضبوط خارجہ پالیسی ہی ملک کو مختلف بحرانوں سے نکال سکتی ہے :جاوید اقبال وڑائچ

مضبوط خارجہ پالیسی ہی ملک کو مختلف بحرانوں سے نکال سکتی ہے :جاوید اقبال وڑائچ

رحیم یارخان(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی کامیابی مظلوم اور محروم طبقے کی کامیابی ہے‘ پوری(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

قوم کی نظریں عمران خان پر مرکوز ہیں کہ وہ مستقبل میں پاکستان کی داخلہ و خارجہ پالیسی اور معاشی اصلاحات میں کیا تبدیلی لاتے ہیں۔ ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجیدکے ہمراہ مبارکباددینے والی خواتین ونگ کی سٹی صدرصائمہ طارق ‘ نوشین مرزا ودیگرسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان پانچ ارب انسانوں کو ملانے والا دنیا کا اہم ترین ایٹمی ملک ہے ہماری مظبوط خارجہ پالیسی ہی وطن عزیز کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے،خود مختاراور بیرونی مداخلت سے پاک پاکستان ہی اصل میں قائد اور اقبال کے خوابوں کی تعبیر ہے لہذاہمیں دنیا کے تمام ممالک سے برابر اور ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلقات بنانے ہونگے‘دشمن داخلی طور پر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے درپے ہیں‘ انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کی ''تجربہ کاری '' کی بدولت ہی پاکستان اس نہج پر پہنچا ہے،انتخابی نتائج کے بعد سے سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری دیکھی جارہی ہے جو خوش آئند ہے‘انہوں نے کہاکہ خواتین کے حقوق کے لیے پی ٹی آئی عملی اقدامات اٹھائے گی۔

جاوید اقبال

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...