حلقہ کے عوام کیلئے دروازے کھلے‘ خدمت کی اعلیٰ روایت قائم کرینگے: فیصل نیازی

حلقہ کے عوام کیلئے دروازے کھلے‘ خدمت کی اعلیٰ روایت قائم کرینگے: فیصل نیازی

خانیوال(بیورونیوز) عوام کی طرف سے ملنے والی عزت و پذیرائی کو کبھی فراموش نہیں کریں گے‘ عوام کی طرف سے ملنے والی بھرپور محبت کا صلہ خدمت کے عمل سے ادا کریں گے ۔ان خیالات کااظہار مسلم لیگ(ن) کے نومنتخب ممبر پنجاب اسمبلی فیصل خان نیازی نے گزشتہ روز حلقے میں ڈور ٹو(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

ڈو ر جاکر حلقے کے عوام کا شکریہ اداکرتے ہوئے مختلف وفودسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حلقہ 209کے عوام نے جس اعتماد کا اظہارکیا ہے اسے مجروح نہیں ہونے دیں گے۔ علاقے کی تعمیروترقی اور عوامی فلاح وبہبود ودرپیش مسائل کوحل کرنا اولین ترجیح ہے ہماری کامیابی حلقے کے عوام کی کامیابی ہے بلاامتیاز خدمت خلق پریقین رکھتے ہیں حلقے کے عوام کیلئے دروازے کھلے ہیں‘ عوامی خدمت کی اعلیٰ روایت قائم کریں گے۔ انہوں نے پندرہ ایل کے چکوک،وجھیانوالہ ،چوک جمال، چھپ کلاں، نواں چوک کے علاقوں کا دورہ کیا اورکامیابی سے ہمکنار ہونے پر ووٹرز کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے نوجوانوں اورکارکنوں کی کاوشوں کو سراہا۔

فیصل نیازی

مزید : ملتان صفحہ آخر