’’آزاد پنچھی ‘‘کی عمران سے ملاقات ،شوکت لالیکا بھی پی ٹی آئی میں شامل

’’آزاد پنچھی ‘‘کی عمران سے ملاقات ،شوکت لالیکا بھی پی ٹی آئی میں شامل

بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاولنگر سے ایک اور آزاد ایم پی اے کھلاڑی بن گیاہے ۔حلقہ پی پی 238 سے آزاد ایم پی اے میاں شوکت علی لالیکا بھی پی ٹی ائی میں شامل ہوگئے۔میاں شوکت علی لالیکا نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کرلی۔اس سے قبل بہاولنگر سے(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

حلقہ این اے 166 کے آزاد ایم این اے میاں عبدالغفار کالوکا وٹو اور ان کے حقیقی چچا حلقہ پی پی 237 کے آزاد ایم پی اے میاں فدا حسین کالوکا بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوچکے ہیں، یوں بہاولنگر سے ایک آزاد ایم این اے اور دو ایم پی اے پی ٹی آئی کی ٹیم میں شامل ہو چکے ہیں۔ ضلع بھر میں باقی تمام قومی اور صوبائی اسمبلی کی سیٹوں پر شیر کی ڈھاڑ رہی اور تمام سیٹیں مسلم لیگ ن کے پاس چلی گئی۔

شوکت لالیکا

مزید : ملتان صفحہ آخر