میگا کرپشن کیس،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس (زنانہ)فورٹ عباس کا کلرک گرفتار

میگا کرپشن کیس،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس (زنانہ)فورٹ عباس کا کلرک گرفتار

ملتان (وقائع نگار)نیب ملتان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن بہاولنگر کے 190ملین (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

کے میگا کرپشن کیس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس (زنانہ)فورٹ عباس کے کلرک کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملازم مختار احمد ولد نور حسن نے جعلی اور بوگس ملازمین کے تنخواہ کے بل تیار کرکے محکمہ تعلیم کے افسران اور اکاؤنٹس آفس کی ملی بھگت سے سرکاری خزانے سے کروڑوں روپے نکلوائے اور رقم ہمراہ دیگر ملزمان خورد برد کرلی۔ قبل ازیں اسی کیس میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس بہاولنگر کے 12افسران اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بہاولنگر کے دوملزمان کو نیب ملتان پہلے گرفتار کرچکا ہے نیب ملتان نے مذکورہ گرفتار ملزم کو نیب عدالت میں پیش کیا، جس پر عدالت نے 7روزہ جسمانی ریمانڈ ملزم کا منظور کرتے ہوئے نیب کے حوالے کردیا۔

کلرک گرفتار

مزید : ملتان صفحہ آخر