صوبہ بھر میں تھانوں کے نام تبدیل کرنیکا فیصلہ،پولیس افسروں سے تجاویز طلب

صوبہ بھر میں تھانوں کے نام تبدیل کرنیکا فیصلہ،پولیس افسروں سے تجاویز طلب

ملتان(وقائع نگار)پنجاب پولیس میں تھانوں کی سطح پر 70 سالہ تاریخ نے نیا موڑ لے لیا۔ آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر کے ریجنل وضلعی پولیس افسروں سے تھانوں کے موجودہ ناموں کی تبدیلی(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

و نئے ناموں بارے رائے کی تفصیلات طلب کرلیں ۔ اس حوالے سے آئی جی پنجاب کی جانب سے ملتان سمیت صوبہ بھر کے ریجنل وضلعی پولیس افسروں کو ایک مراسلہ بھی جاری کیا گیا ہے۔۔ امعلوم ہوا ہے کہ آئی جی پنجاب سید کلیم امام نے صوبہ بھر کے اضلاع کے ریجنل پولیس آفیسرز۔سٹی پولیس افسرز اور ڈسٹرکٹ پولیس افسروں کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق ملتان سمیت صوبہ بھر کے اضلاع میں قائم تھانوں کے ناموں کو تبدیل کرنے بارے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسی حوالے سے تمام پنجاب کے ریجینل وضلعی پولیس افسران سے یہ پوچھا جا رہا ہے۔کہ اگر انہوں نے اپنے اضلاع کے متعلقہ تھانوں کے کسی بھی تھانے کے نام کو تبدیل کروانا ہے۔تو فوری طور اس تھانے کا نیا نام تجویز کریں اور اگر مزید بھی تھانوں کے نام کو تبدیل کرنا ہے تو ان کے بھی متبادل ناموں کی فہرست بنا کر آ ئی جی دفتر کے شعبہ ڈویلپمنٹ میں بھیجیں۔اور ساتھ اس بات کی تلقین بھی کی گئی کہ تھانوں کے متبادل ناموں کی تفصیل بنا کر بھیجنے کا 31 جولائی آخری روز تھا۔مطلع کئے گئے پولیس افسران کو مذکورہ احکامات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تجاویز طلب

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...