وہاڑی :پولیس ملزموں کو گرفتار کرنے میں ناکام،متاثرین کا مظاہرہ،خود سوزی کی دھمکی

وہاڑی :پولیس ملزموں کو گرفتار کرنے میں ناکام،متاثرین کا مظاہرہ،خود سوزی کی ...

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نا مہ نگار)نواحی گاؤں157ڈبلیوبی میں پولنگ سٹیشن پرشکست کھانے کے بعدسیاسی مخالفین پرفائرنگ کرکے 9 افراد کوزخمی کرنے والے ایف آئی آرمیں نامزدمرکزی ملزم شاہ محمدگجرکوایس ایچ اوتھانہ ٹھینگی نے حراست میں تولے لیالیکن پانچ دن گزرنے (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

کے باوجودگرفتاری نہیں ڈالی جبکہ متعددمقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم شمشادعرف شاداگجراورملزمہ حاجن مائی کوپولیس گرفتارکرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔زخمی ہونے والوں کے لواحقین نے پولیس تھانہ ٹھینگی واورملزمان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کاروائی نہ ہونے کی صورت میں روڈبلاک کرکے احتجاج اورخوسوزی کی دھمکی دیدی۔تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 157ڈبلیوبی کی رہائشی بشیراں بی بی نے،حنیفاں بی بی،صغراں بی بی،جاویدہ بی بی،شریفاں بی بی،شہزادکونسلر،حاجی محمدصدیق،بابامما،حاجی محمدصادق،عمران راجپوت،حاجی محمدحسین،محمدارشادودیگر درجنوں مردوخواتین کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے بتایاکہ 25جولائی کوہونے الیکشن کے موقع پرگاؤں کے مقامی پولنگ سٹیشن پر دو سیا سی جماعتوں (ن) لیگ اور آزاد امیدوارکے درمیان تصادم ہو گیا آزاد امیدوار کے حامیوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں 9افرادزخمی ہوگئے جن میں سے3افرادعابدحسین،حلیماں بی بی اورارشادولداصغرعلی شدیدزخمی ہوئے ان میں سے ایک زخمی عابدحسین میراقریبی رشتہ دارہے جواس وقت بھی نشترہسپتال ملتان میں موت وحیات کی کشمکش میں زندگی کی سانسیں پوری کررہاہے جبکہ دیگرزخمی ڈی ایچ کیوہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ملزمان کی فائرنگ کے بعدریسکیو15پرپولیس کوکال کی گئی لیکن پولیس ایک گھنٹہ تک جائے وقوعہ پرنہ پہنچی جبکہ زخمیوں کوبھی ہم نے اپنی مددآپ کے تحت ڈی ایچ کیوہسپتال وہاڑی پہنچایابعدازاں پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کرموقع سے گولیوں کے خول اپنے قبضہ میں لینے کے بعدموقع پرموجودلوگوں کے بیانات بھی لے لئے اورملزم شاہ محمدگجرکوحراست میں لے لیااورمیری مدعیت میں ملزم شاہ محمدگجر،اشتہاری ملزم شمشادگجرودیگرکے خلاف نامزدایف آئی درج کرلی لیکن پولیس تھانہ ٹھینگی نے مبینہ طورپربااثرملزم شاہ محمدگجرکی اب تک نہ گرفتاری ڈالی ہے اورنہ ہی اشتہاری ملزم شمشادعرف شاداگجرکوگرفتارکیاہے ملزم شمشادعرف شاداگجرپولیس کومتعددسنگین جرائم میں مطلوب ہے اس ملزم نے چندماہ قبل پولیس چوکی گڑھاموڑپراسلحہ سے لیس ہوکرحملہ کرکے حوالات توڑکراپنے ایک ساتھی کوفرارکرادیاتھاجس پراس کے خلاف انچارج پولیس چوکی گڑھاموڑکی مدعیت میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے اس مقدمہ میں بھی وہ اشتہاری ہے اسی اشتہاری ملزم نے گزشتہ رات بھی گاؤں میں آکرفائرنگ کرکے خوف وہراس پھیلادیاتھااورفائرنگ کے دوران ہمیں للکارتااورسنگین نتائج کی دھمکیاں دیتارہااحتجاجی مظاہرین کایہ بھی کہناتھاکہ ملزم سے ہمیں شدیدخطرات لاحق ہوچکے ہیں اورکسی بھی وقت کوئی بھی ناخوشگوارواقعہ رونماہوسکتاہے انہوں نے یہ بھی الزام عائدکیاہے کہ ملزم شاہ محمدگجرکوپولیس نے مہمان بناکررکھاہواہے اوراس کی گرفتاری نہیں ڈال رہی خطرہ ہے کہ پولیس ملزم کوتفتیش میں بے گناہ نہ قراردے دے ان کایہ بھی کہناہے کہ پولیس مبینہ طورپرملزمان کی بھرپورمددکررہی ہے جبکہ ہمیں نامعلوم لوگوں کی طرف سے سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں اگرملزمان کے خلاف کاروائی نہ کی گئی توہم وہاڑی ملتان روڈبلاک کردیں گے اگرپھربھی کاروائی نہ ہوئی تومیں خوسوزی پرمجبورہوں گی بشیراں بی بی نے احتجاجی مظاہرین کے ہمراہ چیف جسٹس آف پاکستان،آئی جی پنجاب،آرپی اوملتان اورڈی پی سے مطالبہ کیاہے کہ پولیس تھانہ ٹھینگی کومفروراشتہاری ملزم سمیت تمام ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں جبکہ غفلت کے مرتکب ایس ایچ اوتھانہ ٹھینگی ودیگرذمہ دارپولیس اہلکاروں کے خلاف بھی محکمانہ کاروائی کی جائے اگرملزمان کے کاروائی نہ کی گئی اورہماراجانی یامالی نقصان ہواتواس کی تمامترذمہ دارمقامی پولیس اورانتظامیہ ہوگی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...