چیف جسٹس بجلی بلوں میں اضافے کانوٹس لیں:میاں مقصود احمد

چیف جسٹس بجلی بلوں میں اضافے کانوٹس لیں:میاں مقصود احمد

ملتان(سٹی رپورٹر)متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدراور امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ نیپراکی جانب سے(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

بجلی کے نرخوں میں اضافے کانوٹیفکیشن اور اوگراکی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری قابل مذمت ہے اسے فی الفور واپس لیاجائے۔عوام پہلے ہی بجلی کے بلوں،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور ٹیکسوں کے ستائے ہوئے ہیں۔بجلی کی قیمت میں51پیسے فی یونٹ بڑھانے سے صارفین پر6ارب 50کروڑ روپے کابوجھ بڑھے گا۔پوری قوم اس ظالمانہ اقدام کی بھرپورمخالفت کرتی ہے۔چیف جسٹس بجلی کے بلوں میں اضافے کا فوری نوٹس لیں تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی آسکے ۔انہوں نے کہاکہ نگران حکومت پہلے ہی بجلی،پٹرولیم اور گیس کے نرخوں میں متعددبار اضافہ کرچکی ہے،جاتے جاتے قیمتوں میں مزید اضافہ کرنا بے حسی کی بدترین مثال ہے۔ماضی کے حکمرانوں نے عوام کو شدیدمایوس کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر