پولیس بچوں کی لڑائی میں قتل ہونیوالی خاتون کے قاتل گرفتار کرنے میں ناکام ‘ورثا کااحتجاج
وہاڑی(بیورو رپورٹ+نمائندہ خصوصی)نواحی گاؤں 19 ڈبلیو بی میں بچوں کی لڑائی پر چراغدین عبدالحمید سمیت 12 افراد نے 3 (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )
بچوں کی ماں کو قتل کردیا 20 روز گزر جانے کے باوجود قاتل گرفتار نہ ھو سکے ورثاء کا ڈی پی او آفس کے باہر احتجاج،وہاڑی کے نواحی گاؤں 19 کی بچوں کی لڑائی میں 28 سالہ ناظراں بی بی کو چراغدین عبدالحمید سمیت 12 افراد نے قتل کردیا 20 روز گزر جانے کے باوجود قاتل گرفتار نہ ھو سکے مقتولہ کے ورثا ء کا ڈی پی او آفس کے سامنے اجتجاج کی وجہ سے ملتان وھاڑی روڈ بند ھوگیا ڈی ایس پی صدر سرکل طفراقبال ڈوگر نے ورثاء سے مذاکرات کی کوشش کی تو لواحقین کی طرف سے کہنا تھا کہ تفتیشی افسر ظفر بلوچ ملزمان سے ساز باز ہوگیا ہے جبکہ ملزمان دندناتے پھرتے رہے ہیں جس سے مقتولہ ناظراں بی بی کے بچوں کی جان کو بھی خطرہ ورثاء نے کہا کہ جب تک مقتولہ کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رہے گا۔
احتجاج