ضلع کونسل راجن پور کا اجلاس،2018,19کیلئے 64کروڑ 87لاکھ کا بجٹ منظور

ضلع کونسل راجن پور کا اجلاس،2018,19کیلئے 64کروڑ 87لاکھ کا بجٹ منظور

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ضلع کونسل راجن پور کابجٹ اجلاس ،اجلاس کی صدارت چیئر مین ضلع کونسل سردار عبدالعزیز خان عرف جگن خان دریشک نے کی اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اجلاس میں چیف آفیسر ضلع کونسل خالد ببر سمیت انجینئر نگ برانچ کے آفیسران سمیت(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

ضلع بھر کی یونین کو نسلوں کے چیئر مین بھی شریک ہوئے اجلاس کو بتایا گیا کہ اس مالی سال کے دوران کل آمدن 64 کروڑ ستاسی لاکھ باون ہزار ایک سوچار روپے ہے جبکہ کل اخراجات جن کاتخمینہ ساٹھ کروڑنوے لاکھ روپے لگایا گیا ہے اجلاس کے شرکاء کوتفصیل سے بتایا گیا کہ حکو متی گرانٹ کے ساتھ ساتھ ضلع کونسل کی آمدن بھی متوقع ہے جس میں دریائی پتن اوردیگر ٹیکسز سے وصولی ہوگی اس طرح اخراجات کی بھی تفصیل ایوان کو بتائی گئی آخر میں ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعاء کی گئی ۔

بجٹ اجلاس

مزید : ملتان صفحہ آخر