31 ویں آئینی ترمیم کے تحت ،فاٹا اور پاٹا کے الفاظ استعمال کرنے پر پابندی
پشاور( سٹاف رپورٹر)اسلامی جمہوریہ پاکستان میں 31ویں آئینی ترمیم کے پیش نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے سرکاری خط و کتابت اور دستاویزات میں فاٹا (FATA)اور پاٹا(PATA)کے الفاظ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے اور ہدایت کی ہے کہ سرکاری دستاویزات میں ضم شدہ علاقے یا ضم شدہ اضلاع کے الفاظ استعمال کئے جائیں۔ اس امر کا اعلان وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا سے تمام متعلقہ حکام کے نام جاری کردہ ایک مراسلے میں کیا گیا۔