مہمند کے تمام علاقوں میں برابری کی بنیاد پر ترقیاتی منصوبے شروع کرینگے :ساجد مہمند

مہمند کے تمام علاقوں میں برابری کی بنیاد پر ترقیاتی منصوبے شروع کرینگے :ساجد ...

مہمند(نمائندہ پاکستان) ضلع مہمند کے تمام علاقوں میں برابری کی بنیاد پر قبائلی ترقیاتی منصوبے شروع کریں گے۔ تعلیم ، صحت نوجوانوں کے روزگار اور بجلی کا مسئلہ حل کرنے پر خصوصی توجہ دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے42ضلع مہمند سے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے ساجد مہمند نے پاکستان سے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ تبدیلی ہر صورت لائیں گے ۔کرپشن اور لوٹ مار کے خاتمے کیلئے عمران خان کے ایجنڈے پر عمل کریں گے، اپنے حلقے میں برابری کی بنیاد پر اجتماعی منصوبے شروع کریں گے تعلیم، صحت ،صاف پانی کی فراہمی ، بجلی اور نوجوانوں کی روزگار ترجیحات میں شامل ہیں ایجنسی ہیڈکواٹر ہسپتال غلنئی کی حالت بہتر بنانے اور نوجوانوں کو معیاری تعلیم کیلئے مواقع فراہم کریں گے۔ ماضی کی طر ح ترقیاتی منصوبے من پسند مخصوص افراد کی بجائے اجتماعی طور پر شروع کریں گے۔ علاقے کے عوام کی اعتماد کوٹھیس نہیں پہنچائے گے۔ انھوں نے کہا کہ مہمند قوم نے ہر تحصیل میں پاکستان تحریک انصاف پر جو اعتماد کیا ہے اس پر ہر صورت پورا کریں گے اس موقع پر پارٹی تاجر خان تحصیل صدر جاوید خان و دیگر بھی موجود تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر