ڈپٹی کمشنر مردان کا انسداد مہم پر اطمینان کا اظہار

ڈپٹی کمشنر مردان کا انسداد مہم پر اطمینان کا اظہار

مردان (بیورورپورٹ)کمشنر مردان ڈویژن عبدالغفور بیگ نے مئی اور جولائی کے مہینوں میں چلائی گئی انسداد پولیو مہم کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ اور محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ جہاں جہاں تھوڑی بہت خامیاں موجود ہیں ان کو بھی دور کیا جائے تاکہ وطن عزیز کو پولیو وائرس سے پاک کیا جاسکے ۔وہ اپنے دفتر میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود ، ڈپٹی کمشنر صوابی سلمان خان لودھی ، دونوں اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران ،ڈبلیو ایچ او کے نمائندے،پولیس افسروں اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔اس موقع پر کمشنر مردان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مردان اور صوابی میں انسداد پولیو مہمات کامیابی سے چلائی گئی ہیں اور پولیو ٹیموں کی اچھی کارکردگی اور انتظامیہ اور دیگر اداروں کی موثر مانیٹرنگ کی بدولت مقررہ اہداف حاصل کئے گئے ہیں اور خوش آئند امر یہ ہے کہ گذشتہ تین سال سے پولیو کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر مردان ڈویژن عبدالغفور بیگ نے کہا کہ ریفوزل کیسز پر خاص توجہ دی جائے اور اس امر کو ہرصورت یقینی بنائیں کہ کوئی بچہ پولیو قطروں سے محروم نہ رہے ۔اُنہوں نے پولیو کے ساتھ ساتھ ڈینگی اور ملیریا کی روک تھام پر بھی توجہ دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس کو روٹین کی طرح نہ لیا جائے بلکہ اس کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے اور اس حوالے سے عوام میں آگہی پیدا کرنے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے ۔

Back to Conversion Tool

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...