اداروں اور الیکشن کمیشن نے عوامی مینڈیٹ کی دھجیاں اڑا دیں:پیر حیدر علی

اداروں اور الیکشن کمیشن نے عوامی مینڈیٹ کی دھجیاں اڑا دیں:پیر حیدر علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو(بیورورپورٹ)سابق وفاقی سیکرٹری صنعت و تجارت عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر پیرحیدر علی شاہ نے کہا ہے کہ اداروں اور الیکشن کمیشن نے انتخابات میں ون سائیڈ گیم کھیل کر عوامی مینڈیٹ کی دھجیاں اڑا دی۔ملک بھر میں عوام کاحق چھین کر ایک مخصوص سیاسی پارٹی کو کو تحفے میں دیا گیا ۔ اگر سب سے زیادہ احترام کرنے والے اداروں سے عوام کا اعتماد اٹھ جائے تو ایسے نئے پاکستان کا کوئی فائدہ نہیں۔ٹل میں پارٹی عہدیداروں کے ہمراہ سابقہ ایم این اے پیرحیدر علی شاہ نے صاف اور شفاف الیکشن کا دعوی کرنے والے الیکشن کمیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن نہیں سلیکشن کے ذریعے کروڑوں عوام کے حق رائے دہی کی توہین کی گئی ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں ہار کے بھی جیت گیا ہوں اور مجھے اس بات کا احساس ہے کہ تحصیل ٹل عوام نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے مذید کہا کہ باچا خان کے پیروکار ہار سے ڈرتے نہیں کیونکہ بابا کی تحریک کسی اقتدار کا محتاج نہیں۔ ہم نے ہار سے زیادہ جیت دیکھی ہے ۔انہوں نے کارکنوں کو اگلے سال بلدیاتی انتخابات کیلئے ابھی سے گھرگھر مہم شروع کرنے کے حوالے سے بھی ارادہ ظاہرکیا اورکہا کہ ملی مشر اسفندیارولی کے ہدایات کے مطابق ہر محاذپر مقابلہ کرینگے۔