ہنگو، محکمہ فوڈکی کاروائی، خو دساختہ قیمتوں پر گو شت فروخت کر نیوالے 2قصائی گرفتار

ہنگو، محکمہ فوڈکی کاروائی، خو دساختہ قیمتوں پر گو شت فروخت کر نیوالے 2قصائی ...

ہنگو (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہ فہدکی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنڑولر صلا ح الدین خان کی زیر نگرانی اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شاہد علی خان نے محکمے کے متعلقہ عملہ کے ہمراہ ہنگو شہر میں عوامی شکا یات پر کاروائی کرتے ہو ئے سر کاری نر خنا مہ آویزاں نہ کر نے اور خو دساختہ قیمتوں پر گوشت کی فروخت پر2 قصائیوں کو چالا ن کر کے پو لیس کے حوالے کر دیا۔انہوں نے اس موقع پر شہر میں مختلف جنرل سٹورز، بیکریز،قصائیوں اور دودھ فروشوں کی دکانوں پربھی چھاپے مارے اور اشیاء کے معیار کے علاوہ نرخنامے بھی چیک کئے۔ اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرکا کہناتھاکہ فوڈ ایکٹ پر ہر صورت عمل درآ مدیقینی بنائیں گے اورکسی کو بھی خودساختہ مہنگائی اور اشیائے ضروریہ کی مصنوعی قلت پیداکرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی مفادات کے تمام تر قوانین کانفاذ یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی ہوگی۔ انہوں نے تاجر برادری کومہنگائی سے گریز کرنے،سرکاری نرخنامے پر من وعن عملدرآمد کر نے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی بھی ہدایت کی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر