ڈیرہ میں پولیس کی کارروائی 1 گرفتار ،3 کلو چرس برآمد
ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)صدرپولیس نے سلیم پٹرول پمپ کے قریب منشیات کے خلاف کامیاب کاروائی کے دوران تین کلواعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمدکرکے ملزم گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او صدرنصیب الرحمان نے سلیم پٹرول پمپ کے قریب منشیات کے خلاف کامیاب کاروائی کے دوران شفیع الرحمان مروت ولدعبدالرحمان سکنہ نیوبنوں چونگی سے تین کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمدکرلی اورملزم کوگرفتارکرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔