صوابی ،اے این پی کے ضلعی صدر کی قبل از گرفتاری کیلئے کیس کی سماعت 7 اگست کو ہوگی

صوابی ،اے این پی کے ضلعی صدر کی قبل از گرفتاری کیلئے کیس کی سماعت 7 اگست کو ...

صوابی (بیورورپورٹ)اے این پی کے ضلعی صدر حاجی امیر الرحمن کی قبل از گرفتاری ضمانت کے لئے عدالت نے سات اگست کی تاریخ مقررکر دی ۔ حاجی امیر الرحمن نے ایڈیشنل سیشن جج نمبر ٹو صوابی کی عدالت نے قبل ا ز گرفتاری ضمانت کے لئے درخواست دی تھی جس کے لئے اکتیس جولائی کو عدالت ہذا نے تاریخ مقرر کی تھی امیر الرحمن اپنے وکلاء کے ہمراہ مذکورہ عدالت میں حاضر ہوئے لیکن مخالف فریق کا وکیل پیش نہ ہونے اور کاغذات نا مکمل ہونے کے سبب عدالت نے سات اگست کی تاریخ مقرر کر دی۔ یاد رہے کہ پچیس جولائی کے انتخابات کے دوران نواں کلی کے ایک پولنگ اسٹیشن میں پی ٹی آئی اور اے این پی کے کارکنوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے کے دوران پی ٹی آئی کا ایک ساتھی شاہ زیب جاں بحق اور تین زخمی ہوئے تھے جس کی دعویداری اے این پی کے ضلعی صدر حاجی امیر الرحمن اور اے این پی کے ایک کارکن جان محمد پر کی گئی تھی۔ اس فائرنگ سے اے این پی کا ایک نوجوان کارکن بھی زخمی ہوا تھا#

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...