عاشرہ کا کارآمد شہری بنانا ناگزیر ہے :آسیہ خان

عاشرہ کا کارآمد شہری بنانا ناگزیر ہے :آسیہ خان

منشیات کے عادی افراد کو م

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلی کی مشیر برائے سماجی بہبود، ترقیء نسواں، آرٹ اور کلچر آسیہ خان نے کہا ہے کہ منشیات کے عادی افراد کو ذندگی کی طرف واپس لانا اور معاشرے کا کارآمد حصہ بنانا ایک اہم ترین ذمہ داری ہے، اس کے لیے بحالی مراکز صرف برائے نام نہیں بلکہ صحیح معنوں میں اپنا کردار ادا کریں تو ہی مقصد کا حصول ممکن ہوسکتا ہے۔ وہ پشاور میں محکمہ سماجی بہبود کے زیر نگرانی چلنے والے ادارے کے دورے کے موقع پر گفتگو کررہی تھیں۔ مشیر وزیراعلی نے منشیات کے عادی افراد کے لیے بنے اس بحالی مرکز کا اچانک دورہ کیا اور وہاں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ مشیر وزیراعلی آسیہ خان نے مرکز میں ڈاکٹر کی موجودگی کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ نشے کی لت میں مبتلا افراد کی مناسب دیکھ بھال ضروری ہے منشیات کے باعث ان میں کئی دیگر امراض بھی موجود ہوتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ سنٹر میں موجود افراد کی کڑی نگرانی کے ساتھ ساتھ یہاں سے صحتیاب ہوکر جانے والوں کا فالو اپ کیا جانا چاہیئے تاکہ دوبارہ اس لت میں پڑنے سے انھیں روکا جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ منشیات کی لت معاشرے میں بری طرح سرایت کر چکی ہے اسلئے اس سے چھٹکارے کے خواہشمند افراد کو زیادہ سے زیادہ توجہ درکار ہوتی ہے۔ بحالی مرکز کے دورے پر آسیہ خان نے وہاں زیر علاج افراد سے بھی بات چیت کی اور سنٹر میں انھیں ملنے والی سہولیات کے بارے میں انکی آراء لی۔ اس موقع پر بحالی مرکز کے انچارج نے وزیراعلی کی مشیر کوبحالی مرکز کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ مشیر وزیراعلی آسیہ خان نے ہدایات جاری کیں کہ بحالی مرکز میں صفائی کی صورتحال بہتر بنائی جائے اورسہولیات کی فراہمی پر توجہ دی جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...