شیرگڑھ ، مختلف واقعات میں 2 بچے جاں بحق

شیرگڑھ ، مختلف واقعات میں 2 بچے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ (نامہ نگار ) شیر گڑھ دو مختلف واقعات میں دو بچے جان بحق پہلے واقعے میں ہاتھیان گراؤنڈ کالونی کے غریب والد کے لخت جگر نے باپ کے موبائیل خریدنے کا وعدہ پورا نہ کرنے پراپنی زندگی کا خاتمہ کردیا 14سالہ عابد نے زہریلی گولیاں کھالی ہسپتال میں ان کی جان بچانے کی کوششیں ناکام ہوگئی تفصیلات کے مطابق ہاتھیان کے گراؤنڈ کالونی کے رہائشی غریب محنت کش فرید خان نے اپنے جواں سال 14سالہ بیٹے عابد کے ساتھ موبائیل خریدنے کا وعدہ کیاتھا مگر وہ ہاتھ کے تنگی کے باعث اپنا وعدہ پورا نہ کرسکا اور بیٹے کے اصرار پر ان کو کہاکہ جب رقم ہاتھ میں آئی گی تو آپ کے لئے موبائیل ضرور خرید کر دوں گا جس پر عابد دل برداشتہ ہوکر گندم کے زہریلی گولیاں کھالی حالت غیر ہونے پر عابد کو ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہاں ان کی جان بچانے کی تمام کوششیں باآور ثابت نہ ہوسکی اور زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے غریب باپ کا بیٹا مقامی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ دفنایا گیا جبکہ دوسرا واقعہ شیر گڑھ مقبرہ محلہ میں پیش آیا جہاں تین بچے گھر کے نزدیک کھیل رہے تھے کہ اس دوران تینوں بچے بجلی کے پول سے ٹکرا گئے پول میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بچوں کو بجلی کاشدید جھٹکا لگ گیا جس سے ایک بچہ حیام عمر ولد مسلم بازموقع پر جان بحق ہو گیا جبکہ باقی دو بچے ابتدائی طبی امداد کے بعد معجزانہ طور پر بچ گئے بچے کو بعد ازاں مقامی قبرستان میں آہو سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا