ہنگو میں ٹیکنیکل طریقے سے دھاندلی کی گئی ،مولانا عبدالجبار

ہنگو میں ٹیکنیکل طریقے سے دھاندلی کی گئی ،مولانا عبدالجبار

ہنگو(بیورورپورٹ ).25جولائی کو ریکارڈ دھاندلی کی گی،ہنگو میں ٹیکنیکل طریقے سے ان امیدواروں کو جتوایا گیا جنہوں نے عوام سے ووٹ بھی نہیں مانگے تھے ۔مولانا فضل الرحمان کی ایک کال پر لاکھوں عوام سڑکوں پر ہونگے۔نتایج تبدیل کرنے والوں نے عوام سے ان کا حق چھین لیا۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام ہنگو کے رہنماؤں مولانا عبدالجبار،مولانا عبدالباقی،اور مولانا محمد عبدالصدیق نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں 25 جولائی کو ایسے انتخابات کرائے گئے جن میں جیتنے والوں کو بھی حیران کن رزلٹ پر حیرانی کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل طریقے سے مصنوی مینڈیٹ تخلیق کیا گیااور قومی اداروں کی ساکھ کو نا قابل تلافی نقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں من پسند رزلٹ کے لیے دھاندلی کرانے والوں کا راستہ نہ روکھا گیا تو شدید احتجاج کیا جائے گا۔علما حق کو پارلیمنٹ سے دور رکھنے کا مقصد اسلام سے متصادم قانون سازی کرنا ہے۔مولانا عبدالجبار اور دیگر نے واضح کیا کہ ہنگو کے انتخابی رزلٹ کو مسترد کرتے ہیں اور ہم مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار ہیں۔جمعیت علما اسلام کے رہنماوں نے مزید کہا کہ جمہوریت پر کسی صورت مصلحت سے کام نہیں لیا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر