ہنگوپولیس ان ایکشن ،3 خطرناک اشتہاریوں سمیت 5افراد گرفتار

ہنگوپولیس ان ایکشن ،3 خطرناک اشتہاریوں سمیت 5افراد گرفتار

ہنگو( بیورورپورٹ)ہنگوپولیس ان ایکشن ۔تین خطرناک اشتہاریوں سمیت 5افراد گرفتار۔ اسلحہ و منشیات برآمد۔ ملزما ن متعلقہ حوالات میں بند۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو شہاب علی شاہ نے بتایاکہ گزشتہ دو دنوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری سرچ آپریشن کے دوران تھانہ سٹی اور تھانہ دوآبہ کے حدود میں ہنگو پولیس کو قتل اقدام قتل اور اغوائیگی میں مطلوب تین خطرناک اشتہاریوں سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے کی جرم میں 5افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو پستول ،دو رائفل، 63مختلف بور کے کارتوس، تین چارجرز اور چرس برآمد کرکے گرفتار ملزمان کو پابند سلاسل کردیا۔ڈی پی او ہنگو نے کہا کہ عوام کی تحفظ اولین ترجیح ہے جبکہ ضلع بھر سے جرائم کا خاتمہ یقینی بنائیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر