ہار جیت ان کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتا ،مولانا گوہر شاہ

ہار جیت ان کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتا ،مولانا گوہر شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیو رو رپورٹ) متحدہ مجلس عمل کے ضلعی رہنماء اور این اے 24کے سابق امید وار مولانا سید گوہر شاہ نے اپنے حلقے کے عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے انہیں ہزاروں کی تعداد میں ووٹ دئیے۔ انہوں نے کہا کہ ہار جیت ان کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتے اصل میں عوام کی محبت ہو تی ہے جو وہ مسلسل ان کے ساتھ کر تے آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں عوامی نمائندگی پر جس انداز سے ڈاکہ ڈالا گیا ان سے کوئی واقف نہیں۔یہاں چارسدہ کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ عوام کی حق رائے دہی کو بری طرح روندا گیا اس کے باوجود ان کے کارکنان ثابت قدم رہے اور قدم قدم پر دھونس دھاندلی کا اچھے انداز سے مقابلہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر گاؤں ، قریہ اور محلہ جا کر اپنے کارکنان اور عوام کا شکریہ ادا کرینگے جس کیلئے وہ منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔