بدقماش عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن،2اشتہاری 3منشیات فروش 59جرائم پیشہ گرفتار

بدقماش عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن،2اشتہاری 3منشیات فروش 59جرائم پیشہ گرفتار

پشاور(کرائم رپورٹر )کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے صوبائی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 2 اشتہاری ملزمان سمیت3 منشیا ت فروش ، 59 دیگر جرائم پیشہ افراد کوگرفتارکرلیا۔ گرفتار ملزما ن کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر کے مجموعی طور پر ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اورمنشیات برآمد کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر قاضی جمیل الر حمن کی ہدایات کی روشنی میں پشاور پولیس نے منشیات فروشوں ،جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب 2اشتہاری ملزمان اسد ولد خائستہ گل ،مہران ولد صلاح الدین سکنہ ڈبگری کو گرفتار کر لیا۔اسی طرح دیگر مختلف کارروائیوں کے دوران3 منشیا ت فروش تھانہ انقلاب پولیس نے چھاپہ کے دوران صدام ولد میر افضل ساکن بازید خیل کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے 2 کلو گرام چرس برآمد،تھانہ فقیر آباد پولیس نے ناکہ بندی کے دوران نثار ولد افضل سکنہ یکہ توت ،شیر محمد ولد رشید سکنہ طورو مردان کوگرفتار کر کے انکے قبضے سے 2400. گرام چرس برآمد کر لیا ، جبکہ59 جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 9 عدد پستول ،1 رائفل303 بور ،درجنوں مختلف بور کے کارتوس ،2 کلو گرام چرس ،2 گرام آئس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔ تمام گرفتار ملزمان کو حوالت منتقل کر دیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر