ضلع کرم میں پری پول دھاندلی ہوئی ،عارف حسین طوری

ضلع کرم میں پری پول دھاندلی ہوئی ،عارف حسین طوری

پشاور(سٹی رپورٹر)پیپلز پارٹی ضلع کرم کے قومی اسمبلی کے حلقہ 45کے سابق امیدوار ڈاکٹر عارف حسین طوری نے کہا ہے کہ ضلع کرم میں پر ی پول دھاندلی ہو ئی الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن تھا عوام کی مینڈ یٹ کو کھلے عام چورا گیا ضلع کرم میں پیپلزپارٹی کے 25ہزار ووٹ کو ضا ئع کر دیا ہے انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کرتے کیونکہ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ سٹیشن سے باہر نکال کرکے اپنے مرضی کے مطابق سب کچھ کیا ،بعض بیلٹ پیپر ز پر تیر کے نشان کے اوپر کاغذ کا ٹکڑا چسپاں کر کے ہماری ووٹ کو ضائع کر دیا ہے جس کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہے ہم انتظامیہ کو دھاندلی کیخلاف 80سے زیادہ درخواستیں دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو ئی ہم فکس الیکشن کو یکسر مسترد کرتے ہے اور دوبارہ شفاف انتخابات کرائے جا ئے۔پشاور پر یس کلب میں پر یس کا نفر نس کرتے ہو ئے کیا ۔سا موقع پر پیپلزپارٹی فاٹا کے جنرل سیکر ٹری جنگریز خان مہمند،نواب خٹک ایڈوکیٹ،ڈپٹی جنرل سیکر ٹری حنان آفریدی اور د یگر پارٹی ر ہنما بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ ضلع کر م میں پیپلز پارٹی کے ووٹرز کو تعصبانہ رویہ اختیار کرکے نازیبا مذہبی فتووں کا نعرے لگا کر امن کو کی فضا ء کو یکسر بگاڑنے کا سلسلہ جاری تھا اور الیکشن کے روز ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو اندر جا نے کی اجازت بھی نہیں د یتے اور بعض خواتین پولنگ ایجنٹوں کوذدوکوب کئے گئے تھے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں بچے بچے جا نتے چکے ہے کہ صرف ایک ہی پارٹی کو اقتدار کے حصول کیلئے سب کچھ کر ر ہا تھا اگر ایک پارٹی کی سلیکشن پہلے کی گئی تھی تو باقی پارٹیوں وقت اور پیسہ کیوں برباد کر دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں ایسا کارنامہ پہلی دفعہ ہوا ملک میں جمہوریت کے نام مذاق کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہ کہا ملک میں کو ئی بھی انتخابات کے نتا ئج کو تسلیم نہیں کر تے اور ایک سوچھی سمجھی سازش کے تحت پی ٹی آئی کو اقتدار تک پہنچایا۔انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ فارم45کو جلد عام کیا جا ئے اور ضلع کرم میں انتخابات کو ازسرنو کا انعقاد کیا جا ئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...