بڈھ بیر ،نئی نویلی دلہن کو قتل کرنیوالا قاتل شوہر گرفتار

بڈھ بیر ،نئی نویلی دلہن کو قتل کرنیوالا قاتل شوہر گرفتار

پشاور(کرائم رپورٹر )کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ بڈھ بیر کے علاقے شیخان میں گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر نئی نویلی دلہن کو بیدردی سے قتل کرنے والے ملزم کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔ مقتولہ کے شوہر نے ابتدائی تفتیش کے دوران جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز غفر علی ولد میر محمد سکنہ جبہ داودزئی نوشہرہ نے تھانہ بڈھ بیر پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کی بیٹی رامین جس کی محض 8 ماہ قبل شادی ہوئی تھی کو اس کے شوہر وقاص ولدمحمد علی سکنہ مشترزئی علاقہ تھانہ بڈھ بیر شیخان نے گھریلو ناچاقی پر بیدردی سے قتل کر دیا ہے۔ جس کی رپورٹ پر مقدمہ علت نمبر 645 مورخہ30.7.2018 جرم 302 درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر ڈویژن شوکت خان کو ملزم کی جلد از جلد گرفتار ی کا حکم دیا۔ جس کی روشنی میں ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ اور ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر قیوم خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے محض چند گھنٹوں کے اندر اندر ملزم وقاص ولد محمد علی سکنہ مشترزئی کو گرفتار کرلیا ۔جس نے سرسری انٹاروگیشن کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے وجہ عناد گھریلو ناچاقی بتلائی ہے ۔اسی طرح ایک دوسری اہم کارروائی کے دوران تھانہ بڈھ بیر پولیس نے دکانوں سے چوری کرنے میں ملوث ملزمان عاطف ولد سبز علی سکنہ غزنی خیل لکی مروت حال گلشن رحمن کالونی اور باسط ولد شہزاد گل سکنہ افغانستان سکنہ بلال کالونی کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مال مسروقہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان متعدد چوری کے واقعات میں ملوث ہیں جن سے مزید انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...