پولیس آفیسرز کا سطحی کرائم میٹنگ کا انعقاد ،آئس کا کاروبار کرنیوالوں کیخلاف کارروئای کی ہدایت

پولیس آفیسرز کا سطحی کرائم میٹنگ کا انعقاد ،آئس کا کاروبار کرنیوالوں کیخلاف ...

پشاور(کرائم رپورٹر ) کیپٹل سٹی پولیس آفیسر قاضی جمیل الرحمن کی سربراہی میں اعلی سطحی کرائم میٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔ افسران کو دیگر اداروں کے ساتھ کوارڈینیشن کو مزید مؤثر بنانے کے ساتھ ساتھ منشیات ڈیلروں خصوصا آئس کا کاروبار کرنیوالے افراد کے خلاف بھر پور کارروائی کرنے کی ہدایت ۔ سنگین مقدمات کی تفتیش کو جلد از جلدپایہ ء تکمیل تک پہنچایا جائے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور قاضی جمیل الرحمن کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیاجس میں ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نثار خان اور ڈویژنل ایس پیز سمیت تمام ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی۔سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن نے اجلاس کے دوران سرکل سطح پر کرائم چارٹ کا تقابلی جائزہ لیا ۔سی سی پی او نے واضح کیا کہ منشیات نوجوان نسل کی تباہی کا بڑا ذریعہ ہے لھذاتمام افسران منشیات ڈیلروں کے خلاف خصوصی اقدامات کریں اور معاشرے کو منشیات خصوصا آئس جیسے ناسور سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔اجلاس کے دوران سی سی پی او نے کار لفٹروں اور موٹر سائیکل چوروں کے خلاف بھی مزید اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ تمام افسران کو انٹلی جنس نیٹ ورک کو مزید فعال کرنے کی بھی ہدایت کی۔سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن نے اجلاس کے دوران افسران پر واضح کیا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے تاکہ محکمہ پولیس میں ہونے والے اصلاحات کا ثمر عوام تک پہنچ کر ان کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں اور اہلکاروں کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہوکر غفلت اور لا پرواہی کے مرتکب افسران/ اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائیگی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر