شاہ محمود قریشی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے بضد

شاہ محمود قریشی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے بضد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی خواہش ہے وہ ضمنی الیکشن لڑکر پنجاب کی وزارت اعلیٰ سنبھا لیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ محمود قریشی تاحال مرکز میں کسی عہدے کیلئے قائل نہ ہوسکے، وہ پنجاب میں عبوری وزیراعلیٰ کاسیٹ اپ چاہتے ہیں اور ضمنی الیکشن لڑنے تک پنجاب میں عبوری وزیراعلیٰ کے خواہاں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے شاہ محمود قریشی کا پارٹی میں اپنا گروپ بھی انہیں ابھی تک مرکز میں کسی اور ذمہ داری کیلئے قائل نہ کرسکا تاہم رضا مندی کی صورت میں شاہ محمود قریشی کو مرکز میں مرضی کی وزارت یا قو می اسمبلی کی اسپیکر شپ بھی مل سکتی ہے۔دوسری جانب شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے پارٹی چیئرمین عمران خان جو بھی حتمی فیصلہ کریں گے انہیں قبول ہوگا۔
قریشی بضد