تحریک انصاف فاطمہ جناح کے ویژن پر گامزن ہے ،عمران خان

تحریک انصاف فاطمہ جناح کے ویژن پر گامزن ہے ،عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مادرملت محترمہ فاطمہ جناح نے خواتین کو سیاسی میدان میں تحریک میں شامل کرنے کیلئے غیر معمولی کردار ادا کیا اور تحریک انصاف بھی فاطمہ جناح کے ویژن پر گامزن ہے تفصیلات کے مطابق منگل کے روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے یوم ولادت پر بیان میں کہا ہے کہ تحریک پاکستان میں محترمہ فاطمہ کا کردار مینار نور بنا اور ان کی راست بازی،نصب العین سے لگاؤ شخصیت کے بنیادی ستون تھے انہوں نے کہا کہ مادر ملت برصغیر کی مسلم خواتین کیلئے بہترین نمونہ تھی اور خواتین کو سیاسی میدان میں تحریک دلانے کیلئے انہوں نے غیر معمولی کردار ادا کیا۔