آزادکشمیر کی قدآورشخصیات نے پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے پرتول لیے

آزادکشمیر کی قدآورشخصیات نے پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے پرتول لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)آزاد کشمیر سے سیاسی سماجی مذہبی قد آور شخصیات نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کیلئے پرتول لیے۔دارالحکومت مظفرآباد سے چوہدری محمد رشید، چوہدری شہزاد، محمد حنیف اعوان، مفتی منصور احمد، جبکہ پونچھ ڈویژن سے سردار محمد حسین، سردار طاہر انور، جاوید اقبال بڈھانوی، جاوید نذیر بڑالوی، سمیت اہم شخصیات جلد تحریک انصاف آزاد کشمیر کا حصہ بن جائینگے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا دورہ مظفرآباد خاصی اہمیت کا حامل ہے۔کئی اہم رہنماء مظفرآباد میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات کر کے شمولیت اختیار کرنے کے متمی ہیں۔