چکوال ، دیوار پھلانگ کربری نیت سے گھرمیں داخل ہونے والے کیخلاف مقدمہ درج

چکوال ، دیوار پھلانگ کربری نیت سے گھرمیں داخل ہونے والے کیخلاف مقدمہ درج

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قصبہ بھون میں رات کو بُری نیت کیساتھ گھر کی دیوار پھلانگ کر اندرداخل ہونے والے کیخلاف کلر کہار پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ محمد اقبال ولد خان بہادر ساکن محلہ ترکھانہ والی نے پولیس کو بتایا کہ وہ ہمراہ بیوی اور بہو گھر میں سو رہے تھے کہ ملزم محمد مدثر ولد محمدامین زبردستی دیوار پھلانگ کر بُری نیت سے گھر میں داخل ہوگیا اور اس کی بہو کے کمرے کے باہر کھڑا تھا ، میرے اٹھنے پر وہ دیوار پھلانگ کربھاگ گیا۔ اے ایس آئی مدثر حسین نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...